بھٹکل 6/اکتوبر (ایس او نیوز) ہر طالب علم اپنے اندر بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے ۔ اگر اساتذہ ان کی صحیح رہنمائی کریں تو پھر ان کے اندر کے جوہر کھل کر باہر آجاتے ہیں ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں طلبہ کی خفیہ صلاحیتوں کو اجاگرکر نے کے لئے ایسے کئی پروگرام منعقد کیئے جاتے ہیں جن میں طلبہ حصہ لیکر اپنی محنت کی بنیاد پراپنامستقبل خوشگوار بناتے ہیں ۔ آج مکتب جامعہ میں ننھے منے بچوں کے لئے کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعہ کے ابتدائی درجات کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے مکتب جامعہ چوک بازارکے صدر مدرس مولانا عبد الحسیب منا نے کہا کہ بچوں کی ہمہ جہت ترقی ہمیشہ ان کے پیش نظررہتی ہے
کوئز مقابلہ منعقد کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے نوجوان عالم دین مولانا محی الدین جمال ندوی اور مولانا مستقیم ندوی نے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے طلبہ کے درمیان دلچسپ انداز میں کوئز مقابلہ کروایا ۔ مولانا جمال نے کہا کہ زمانے کے تقاضوں کے ساتھ چلنا اور ان میں احساس برتری پیدا کرنا ضروری ہے
کوئز مقابلے میں طلبہ کے لئے نہایت معلوماتی سوالات تیار کئے گئے تھے ، اور طلبہ کے مظاہرے سے بھی ان کی محنت اور ان کے شوق کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا تھااجلاس میں مہتمم جامعہ مولانامقبول ندوی سمیت مکتب چوک بازار کے اساتذہ اور طلبہ کے سرپرستان موجود تھے ۔